سلمان بٹ ، محمدآصف اور محمد عامر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے آئی سی سی کا انٹی کرپشن ٹریبونل سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت دوحہ میں چھ جنوری سے شروع کررہا ہے جو گیارہ جنوری تک جاری رہے گی۔ آئی سی سی نے اس سلسلے میں پی سی بی سے کوچ وقار یونس اور شاہد آفریدی کو طلب کرنے کی اجازت مانگی جوکرکٹ بورڈ نے قبول کرتے ہوئے کوچ اور کپتان کو سماعت میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ شاہد آفریدی اور وقاریونس کی مصرفیات پرمنحصر ہے کہ وہ سماعت میں ذاتی طور پر پیش ہونگے یا ٹیلی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیم آف جنٹلمین میں کرپشن کی ہمیشہ سختی سے حوصلہ شکنی کی ہے اورپی سی بی چاہتا ہے کہ تینوں معطل پاکستانی کرکٹرز پرلگے الزامات کا فیصلہ جلدازجلد ہوجائے۔