آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوہراعجازنے کہا ہے کہ حکومت کو پنجاب میں توانائی کے بحران پرفوری توجہ دینی چاہیے ورنہ یہاں سے صنعت کا وجود ہی ختم ہوجائے گا۔

لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایپٹما کے چیئرمین گوہر اعجازنے کہا کہ پنجاب میں صنعتوں کو بجلی مل رہی ہے اور نہ گیس، اس پر مارک اپ کی شرح زیادہ کرنے کی وجہ سے سرمایہ کاری کا عمل رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت اگلے پانچ سال میں پچاس لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکتی ہے جبکہ اس کی برآمدات کو چالیس ارب ڈالر تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی میں حکومت سے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر لاہورچیمبرکے صدرشہزاد علی ملک کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ تجارت کے بہترین مواقع موجود ہیں، ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن