وہ کراچی میں وزارت قانون سے تعلق رکھنے والے افسران سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نےکہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ۔ ماضی میں اقتدار میں بیھٹے ہوئے لوگوں نے اپنااحتساب نہیں کیا بلکہ انتقام لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جمہوریت کا حصہ ہیں ، انھیں چاہیے کہ وہ اپنی پارٹی میں غیر سنجیدہ باتوں کا نوٹس لیں ۔ متحدہ قومی موومنٹ کےحوالے سے بابر اعوان کہناتھا کہ متحدہ نے اپنے معاملات صدر کی صوابدید پر چھوڑ دیئے، اب آصف علی زرداری مناسب فیصلہ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ پراسیکوشن کے عمل کو مزید بہترکرنے کے لئے لاء افسران کا اجلاس بلایا گیا ہے تاکہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے ۔