پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور ایک دوسرے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیاگیا۔ جوہری تنصيبات کی فہرستوں کا تبادلہ بيک وقت نئی دہلی اور اسلام آباد ميں کيا گيا۔بھارتی ہائی کميشن کے ايک سينئر اہلکار نے اسلام آباد ميں دفتر خارجہ ميں پاکستانی حکام سے ملاقات کی جبکہ نئی دہلی ميں پاکستانی ہائی کميشن کے سينئراہلکار نے بھارتی حکام سے فہرستیں وصول کیں۔ انیس سو اٹھاسی کے ایک معاہدے کے تحت پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پرحملہ نہ کرنے کے پابند ہیں تاہم دونوں ہی ایٹمی عدم پھیلاؤکےسمجھوتے این پی ٹی میں شامل نہیں۔واضح رہے کہ 31 دسمبر1988ء کےمعاہدےکے تحت پاکستان
اوربھارت سال کےآغازپرجوہری تنصیبات اورقیدیوں کی فہرستوں کاتبادلہ کرتے ہیں
Cue In:Cue Out:
اوربھارت سال کےآغازپرجوہری تنصیبات اورقیدیوں کی فہرستوں کاتبادلہ کرتے ہیں
Cue In:Cue Out: