میمواسکینڈل پرعدالتی کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس کل ہوگا،سابق امریکی جنرل جیمز جونز، ڈی جی آئی ایس آئی اورسیکرٹری خارجہ سمیت سات افراد کوطلبی کے نوٹس جاری کردئیے گئے۔

Jan 01, 2012 | 17:18

سفیر یاؤ جنگ
میمو کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیٰسی کی سربراہی میں ہوگا۔اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان بھی اس کمیشن کے ارکان میں شامل ہیں۔پہلے اجلاس سے قبل کمیشن نے سابق امریکی جنرل جیمز جونز، ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اٹارنی جنرل مولوی انورالحق سمیت سات افراد کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کمیشن میمو اسکینڈل کی حقیقت، بنیاد اورمقاصد کا تعین کرے گا۔
مزیدخبریں