حسین حقانی کا ٹویٹر پر شعروں کے ذریعے اپنا ”حال دل“ بیان کرنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (آئی این پی) میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی طرف سے ٹویٹر پر شعروں کے ذریعے اپنا ”حال دل“ بیاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے‘ سپریم کورٹ کی طرف سے گذشتہ روز میمو گیٹ پر دائر آئینی درخواستوں کو قابل سماعت قرار دینے اور عدالت کی طرف سے ایک بار پھر اپنے ملک سے باہر جانے پر لگائی جانے والی پابندی پر حسین حقانی نے ہفتہ کو ٹویٹر پر جاری اپنے تازہ پیغام میں ”درد دل“ کو اس شعر کے ذریعے بیان کیا ہے ....خزاں رکھے گی درختوں کو بے ثمر کب تک.... گزر ہی جائیں گے یہ دن بھی حوصلہ رکھنا.... حسین حقانی اس سے قبل بھی متعدد بار ٹویٹر پر شعروں کے ذریعے اپنا دکھ درد بیان کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن