نیویارک (نمائندہ خصوصی)افغانستان میں دو برطانوی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد 2001ءسے اب تک افغانستان میں ہلاک ہونےوالے برطانوی فوجیوں کی تعداد 393 جبکہ اس سال اتحادی فوجیوں کی کل تعداد 566تک پہنچ گئی ہے، جب کہ اِس جنگ میں 544برطانوی فوجی اب تک شدید زخمی ہوئے ہیں۔ برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق رواں سال کے دوران افغانستان میں45برطانوی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جو کہ گذشتہ تین سالوں میں کم ترین ہلاکتیں ہیں۔ برطانوی وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق 2001ءسے اب تک 107 برطانوی فوجی سڑک کے قریب نصب کی گئی لینڈمائنز کے پھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ 78 فوجی فائرنگ، 20 گرینیڈ حملوں، 16 خودکش دھماکوں اور چھ فوج کی فرینڈلی فائرنگ میں ہلاک ہوئے جبکہ افغانستان میں تعینات دو برطانوی فوجیوں نے خودکشی کی۔