لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت و آبپاشی ملک احمد علی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں نہروں کی سالانہ بھل صفائی مہم کا آغازکر دیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران 3ہزار 851 میل لمبی638 نہرو ں سے914.40 لاکھ مکعب فٹ بھل نکالی جائے گی جس پر24 کروڑ 43 لاکھ 31 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔ بھل صفائی کے معیار کو چیک کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا اور افسران کی ٹیمیں بھی بھل صفائی کے کام کو چیک کریں گی جبکہ غیر معیاری کام کرانے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج محکمہ آبپاشی میں بھل صفائی مہم کے سلسلہ میںکئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی خالد مسعود چوہدری کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
پنجاب بھر میں سالانہ بھل صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا: ملک احمد علی
Jan 01, 2013