ممبئی (نوائے وقت نیوز) 9 سالہ بھارتی بچے نے بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر Belgaum میں اپنے دونوں ہاتھوں کے سہارے لمبو اسکیٹنگ کا منفرد مظاہر ہ پیش کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پاو¿ں میں رولر سکیٹس پہنی نشانت سنگھ نامی بچے نے اپنی دونوں ٹانگوں کو مخالف سِمت میں کھولتے ہوئے ہاتھوں کی مدد سے سکیٹنگ کی اور کسی وقفے کے بغیر 2 کلومیٹر کا فاصلہ 48 منٹ 35 سیکنڈز میں طے کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ بچے کی مہارت اور اس صلاحیت کو دیکھتے ہوئے اس کی منفرد کاوش کو ناصرف سراہا گیا بلکہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اس کا نام شامل کر لیا گیا ہے۔