بغداد (اے پی پی) عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت بغداد کے جنوبی شہر معیب میں بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ کرکوک میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی۔ جنوبی شہر ہلہ میں کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ سرکاری دفاتر کے سامنے ہوا جس سے کئی گاڑیاں تباہ اور متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔