کراچی (خصوصی رپورٹ) سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ مصری ماڈل سے متعلق صدر زرداری کا اشارہ طاہر القادری کی طرف تھا۔ ”امت“ کے مطابق انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن کے سربراہ جس تیزی سے تیر برسا رہے ہیں اس رفتار سے واپس آئیں گے۔ ان کے اور ہمارے لانگ مارچ کے ایجنڈے میں فرق ہے۔ مسلم لیگ ن کو بلاول کی سیاست میں آمد سے کوئی پریشانی نہیں۔