لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منڈی بہاﺅالدین آمد کے بعد کینال ویو پبلک پارک کا افتتاح کیا۔ شہر کے عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اس منصوبے پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ بعدازاں انہوں نے 121 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی 17 کلومیٹر لمبی سڑک چلیلیانوالہ روڈ کا ست سرہ چوک میں افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 20 بستروں پر مشتمل چلڈرن ہسپتال کا بھی افتتاح کیا جس میں علاقہ کے مکینوں کو بچوں کے علاج کی خصوصی سہولت میسر آئے گی۔