(رانا طاہر سے) ٭.... جلسہ گاہ اور جلسہ گاہ جانے والے راستوں کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور نوازشریف کی تصاویر سے مزین بینروں سے سجایا گیا تھا۔ ٭....سٹیج کے پیچھے ایک بڑے بینر پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوبہ بھر میں تعلیم‘ زراعت اور دیگر شعبوں میں فلاحی اقدامات کو اجاگر کیا گیا تھا۔ ٭....پنڈال ”شیر آیا شیر آیا“ کے نغمہ سے گونجتا رہا اور نوجوان اس کی دھن پر والہانہ رقص کرتے رہے۔ ٭.... لیگی کارکن رہنماﺅں کی قیادت میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے جلسہ گاہ میں آئے۔ ٭....وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہاتھ ہلا ہلا کر عوام کے پرجوش استقبالی نعروں کا جواب دیا۔ ٭....شہباز شریف کی جلسہ گاہ آمد پر بڑی تعداد میں رنگین غبارے فضا میں چھوڑے گئے اور ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ پنڈال میں موجود تمام لوگوں نے کھڑے ہو کر شہبازشریف.... زندہ باد، نوازشریف.... زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ٭....جلسہ عام میں خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ٭....مقامی رہنماﺅں ناصر اقبال بوسال‘ دیوان مشتاق‘ حمیدہ وحیدالدین‘ چودھری اعجاز اور ممتاز احمد تارڑ نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔
جھلکیاں