ٹائنو سیرپ پر پابندی کی درخواست، ہائیکورٹ نے سیکرٹری صحت سے وضاحت طلب کر لی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس نجم الحسن نے مختلف شہروں میں ہلاکتوں کا مبینہ سبب بننے والے کھانسی کے ٹائنو سیرپ کی فروخت پر پابندی کے لئے دائر درخواست میں سیکرٹری صحت پنجاب سے آج تحریری وضاحت طلب کر لی۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گذار کے وکیل محمد اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ ٹائنو سیرپ سے ہلاکتوں کا سلسہ تاحال جاری ہے۔ اگر ٹائنو سیرپ کی فروخت نہ روکی گئی تو بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے۔ انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی اموات ہو سکتی ہیں لہٰذا فاضل عدالت ٹائنو سیرپ کی فروخت اور اس دوا کو تجویز کرنے پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جا ری کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن