لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی پیپسی کرکٹ سٹارز انڈر16 ون ڈے ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل کل 2 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامئے کے مطابق انڈر 16 ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل راولپنڈی اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل گراونڈ اسلام آباد میں جبکہ دوسرا سیمی فائنل کراچی اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 جنوری کو نیشنل گراونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔
انڈر 16ون ڈے ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل کل ہونگے
Jan 01, 2013