لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلے ویمن چیلنج کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں گذشتہ روز پہلا میچ ریلوے اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو ریلوے کی ٹیم نے پانچ صفر سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے حنا کنول نے تین جبکہ نمرا اور سارہ نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرا میچ پنجاب اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ٹورنامنٹ میں آج یکم جنوری کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ واپڈا کا مقابلہ ریلوے سے جبکہ آرمی اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔