حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نو سو انہتر ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے لاہور میں شروع ہو رہی ہیں۔

حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کی تین روز ہ تقریبات آج سے شروع ہوں گی۔ مزارپرچادرپوشی کی خصوصی تقریب کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کرینگے۔ جبکہ نماز ظہر تا مغرب مسجد داتا دربار میں قومی محفل حسن قرات منعقد ہوگی، بعدازنمازعشاء محفل نعت کا انعقاد بھی ہوگا، روحانی محافل میں پانچ سو مشائخ ،سجادگان ،اکابرین ،مذہبی اسکالرز اور نعت خواں حصہ لے رہے ہیں۔ عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لاکھوں زائرین اور عقیدت مندوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جن کی حفاظت اور اجتماع کی مانیٹرنگ کیلئے اسی کیمرے جبکہ سترہ سو سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ مزار شریف کے تمام داخلی دروازے سیل کرکے اندر داخل ہونے کا صرف ایک ہی راستہ مقرر کیا گیا ہے جہاں واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ لنگر اور دیگر انتظامات کے لیے اسی لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن