پشاورپولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سترکلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنادیا۔

پشاورمیں تھانہ سربند کی حدود اچنی بالا میں دہشتگردوں نے قبائلی رہنما کے گھر کے باہربم نصب کررکھا تھا۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پرپہنچ کربم کوناکارہ بنادیا۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق بم ریمورٹ کنٹرول تھا جس کا وزن سترکلوگرام تھا۔ بم پھٹنے کی صورت میں بڑے پیمانے پرتباہی ہوسکتی تھی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...