بنگلہ دیش کی جانب سے دورہ پاکستان کے انکار کے بعد قومی کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شرکت کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ

Jan 01, 2013 | 11:19

پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق کھلاڑیوں کی مصروفیات کا جائزہ لےکرہی کوئی فیصلہ کیا جائےگا۔ کھلاڑیوں کی بی پی ایل میں شرکت اور این او سی کے اجراء کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ جلدبازی میں نہیں کریں گے۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سےسیکیورٹی کوجواز بنا کر دورہ منسوخ کرنا حقائق کے منافی ہے۔ کیونکہ پی سی بی راولپنڈی اورلاہورمیں کامیاب ٹورنامنٹس کا انعقاد کراچکا ہے۔ پی سی بی نے اس جواز کو بھی رد کردیا کہ آئی سی سی دورہ کیلئے آفیشلز پاکستان نہیں بھجوا رہی۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مقامی آفیشلز کی تقرری کا اختیارپاکستان کو دے چکی ہے۔

مزیدخبریں