پاکستانی معیشت کیلئے دو ہزار بارہ کچھ خاص رہا ہویا نہ رہاہو۔۔۔ لیکن کراچی اسٹاک مارکیٹ کیلئے یہ سال سب سے زیادہ بہترین رہا۔۔۔ ایک جانب انڈیکس نے پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح سترہ ہزار پوائنٹس کی سطح کوعبورکیا۔۔۔ تودوسری جانب انڈیکس نے ایک سال کے سفرمیں پانچ ہزارچھ سو تیئیس پوائنٹس کااضافہ کرکے دنیا میں تیسری بہترین اسٹاک مارکیٹ ہونے کا اعزازاپنے نام کیا۔۔۔ تیزترین ترقی میں ترکی کی اسٹاک مارکیٹ ایک سال کے دوران ترپن فیصد بڑھی۔۔۔ توکراچی اسٹاک ایکسچنج کاہنڈرڈ انڈیکس بھی سال کے اختتام تک پچاس فیصد بڑھ کرملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔۔۔ دو ہزاربارہ کے آخری روزکراچی اسٹاک مارکیٹ سترہ ہزارپوائنٹس کی سطح توبرقرارنہ رکھ سکی۔۔۔ تاہم سولہ ہزارنوسو کی سطح مستحکم رکھتے ہوئے سولہ ہزارنوسوپانچ پوائنٹس پربند ہوئی۔۔۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سینئربروکرظفرموتی کے مطابق 2012ء میں اسٹاک مارکیٹ کی تیزی میں کمپنیوں کے مالی نتائج اورغیر ملکی سرمایہ کاری نے اہم کردار ادا کیا۔۔۔ اسٹاک مارکیٹ کے چھوٹے تاجروں کا بھی کہنا ہے کہ دو ہزارآٹھ کے معاشی بحران کے بعد دوہزاربارہ ایسا سال آیا۔۔۔ جس نے گزشتہ سالوں کے نقصانات کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد دی۔۔۔ ان کا کہناہے کہ انڈیکس کے اس سطح تک پہنچنے کی بنیادی وجہ بڑے بروکرز، مالیاتی اداروں کی خریداری سمیت سیمنٹ، ٹیکسٹائل اورفوڈ سیکٹرمیں نئی سرمایہ کاری ہے۔ اسٹاک مارکیٹ نے دو ہزاربارہ کے دوران جس شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔۔۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے۔۔۔ منافع کے اعتبارسے کراچی اسٹاک ایکسچنج اب بھی خطے کی سب سے پرکشش مارکیٹ ہے۔۔۔ مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو دیگرممالک کے مقابلے میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ سےاچھا منافع مل سکتا ہے۔۔۔ اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگردو ہزارتیرہ میں الیکشن مقررہ وقت پرہوں اورجمہوری عمل انتخابات کے نتیجے میں مراحل مکمل کرلے۔۔۔ تودوہزارتیرہ میں بھی اسٹاک مارکیٹ کامیابی کاسفرجاری رکھ سکتی ہے۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ دو ہزاربارہ میں دنیا کی تیسری بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار پائی۔ ایک سال کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ ہزار چھ سوتیئس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
Jan 01, 2013 | 11:44