دہشتگردی کا بھوت نئے سال کے آغازپربھی کراچی کی سڑکوں پردوڑتا پھررہا ہے جس نے سال نوکے پہلے دن ہی چارافراد کونگل لیا۔ خاموش کالونی کے علاقے میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے عبدالرزاق نامی شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ پرانا گولیمارمیں بھی عمران نامی شخص دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ گلشن اقبال میں سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ ریاض کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ادھرلیاری آگرہ تاج کالونی سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اورحکومت کراچی سے دہشتگردی کے خاتمے کا پختہ عزم کریں تودوہزارتیرہ میں امن وامان کا قیام ناممکن نہیں ہے۔