صوبائی کابینہ کے فیصلے کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں آج سے مشرف دور کا بلدیاتی نظام ختم ہو گیا اورڈی سی اوز کو ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا ہے۔ صوبائی وزارت بلدیات کے مطابق نئے نظام کے بعد ڈپٹی کمشنرزکے پاس کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات بھی ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنرز کی بحالی کے بعد مجسٹریسی نظام بھی بحال ہو گیا ہے۔صوبے بھر میں ایڈیشنل کمشنرز، اوراسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن بھی آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے بلدیاتی نظام دوہزار ایک میں متعارف کرایا تھا جس پر خیبر پختونخوا حکومت کوتحفظات تھے۔