صوبہ بھرمیں طلبہ وطالبات میں مجموعی طورپردولاکھ سے زائد سولرلیمپ تقسیم کیے جائیں گے. جس سے طلباء لوڈشیڈنگ میں بھی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ شہبازشریف

لاہورمیں شہبازشریف کی زیرصدرات وزیراعلیٰ اجالا پروگرام سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہبازشریف نے کہا کہ اجالا پروگرام کے تحت میٹرک اورانٹرکے طلبہء وطالبات کو سولر لیمپ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سولرلیمپ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہء میں مفت تقسیم کیے جائیں گے جن کی تقسیم میں میرٹ کویقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دینی مدارس کے طلبہ و طالبات کو بھی سولرلیمپ دینے کا جائزہ لیا جائے، شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹرپرویزرشید معاون خصوصی زعیم حسین قادری اورڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی رانا مشہوداحمد خان سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی اور وزیراعلیٰ اجالاپروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن