ایم کیو ایم اور مسلم لیگ قاف کی طاہرالقادری کے لانگ مارچ کی حمایت مزاحیہ ڈرامہ اور یہ موقع پرستی اور ابن الوقتی کی انوکھی مثال ہے۔ چوہدری نثار علی خان

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دوہزار دو کے ریفرنڈم اور اس کے بعد طاہر القادری، ایم کیو ایم اور قاف لیگ مشرف کی غیر قانونی حکومت کے ستون تھے اور فوجی آمر کو نجات دہندہ قرار دیتے تھے،عمران خان نے بھی پہلے طاہر القادری کی حمایت کی تاہم بعد ازاں کنفیوژن کا شکار ہوکرخاموشی اختیار کرلی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرح طاہر القادری کا انقلاب بھی پانی کا بلبلا ثابت ہوگا۔ملک کا سیاسی نظام اتنا کمزور نہیں کہ ایک بازی گر کے سڑکوں پر اچھلنے کودنے سے ختم ہوجائے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آزاد الیکشن کمیشن کی طرح نگران سیٹ اپ بھی قانونی مشاورت سے عمل میں لائے جائے گا، اب پاکستان میں کسی بچے سقے کی گنجائش ہے اور نہ ہی کوئی ہلاکو خان آئے گا۔انہوں نے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ قاف کی طاہرالقادری کے لانگ مارچ کی حمایت کومزاحیہ ڈرامہ، موقع پرستی اور ابن الوقتی کی انوکھی مثال قراردیا۔

ای پیپر دی نیشن