کراچی (بی بی سی اردو) تاریخ میں پہلی بار طب کی تعلیم دینے والی درسگاہوں کی نگرانی کرنیوالے ادارے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک کے تین مختلف کالجوں کو معیار کے مطابق طبی تعلیم نہ دینے پر بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔حکم نامے کے مطابق دیگر 8 کالجوں کو بھی مزید داخلے دینے سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید نے الرازی میڈیکل کالج پشاور، ساہیوال میڈیکل کالج اور حشمت میڈیکل کالج گجرات کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
غیر معیاری تعلیم پر 3 میڈیکل کالج بند، 8 کو مزید داخلوں سے روکدیا گیا
Jan 01, 2014