لاہور(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کیا اور 346 نادہندگان کے گھر، دکانیں اور دیگر جائیدادیں سیل کر دیں۔ ڈائریکٹر ریجن بی چوہدری مسعودالحق کے احکامات پرای ٹی اوچوہدری عبد العزیز گجر، اے ای ٹی او ملک محمد اسلم اور انسپکٹر کرامت کی سربراہی میںٹیموں نے 346 نادہندگان کی جائیدادیں سیل کر دیں جبکہ ان ٹیموں نے کروڑوں روپے کی ریکوری بھی کی۔ ڈائریکٹر چوہدری مسعودالحق نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ر ہے گا۔
پراپرٹی ٹیکس کے کروڑوں روپے وصول‘ 346 نادہندگان کی جائیدادیں سیل
Jan 01, 2014