ٹیکس سسٹم میں اصلاحات متعارف کرانا قابل تحسین ہے: خالد پرویز

Jan 01, 2014

لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے انکم ، سیلز ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی شرح میں کمی کرنے اور ایف  بی آر ٹیکس سسٹم میں اصلاحات کا  متعارف کرانے کی ہدایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان و سادہ بنانے سے تاجروں کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا ۔

مزیدخبریں