2013ئ: کراچی سٹاک ایکسچینج کا بلندیوں کی جانب سفر‘ دنیا کی 10 بڑی مارکیٹوں میں شامل

کراچی (این این آئی)کراچی سٹاک مارکیٹ سال 2013ء کے دوران زبردست تیزی کے باعث بلندیوں کی جانب گامزن رہی۔ کراچی سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کو دنیا کی 10 بڑی مارکیٹوں میں شامل کر دیا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہوا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 16 ہزار 900  پوائنٹس سے بڑھ کر 25  ہزار سے تجاوز کر گیا۔ کے ایس ای100انڈکس میں49 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 8356 پوانٹس اضافے کے بعد25261 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔  شیئرز پر کیپٹل کین ٹیکس 10 فیصد  پر برقرار رکھا گیا۔ 10 لاکھ سے زائد مالیت کے شیئرز پر 0.5 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن