روزنامہ نوائے وقت پاکستان کا سب سے پرانا، انتہائی ممتاز اور موقر اخبار ہے جو یوم قراردادِ پاکستان 23 مارچ 1940ء سے شائع ہو رہا ہے۔ نوائے وقت کی بنیاد حمید نظامی مرحوم نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی نیک تمناؤں اور پیغام کے ساتھ رکھی۔ قائداعظمؒ ایک ایسے اُردو روزنامے کا اجراء چاہتے تھے جو مسلم لیگ کے مشعل بردار کے طور پر کام کرے اور تحریک پاکستان کو اجاگر کرے۔ نوائے وقت اپنی اشاعت کے آغاز سے دو قومی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے وابستہ رہا ہے جو مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پیش کیا تھا۔ ڈاکٹر مجید نظامی 50 سال سے زائد عرصے سے بطور ایڈیٹر اخبار کیلئے قابل تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے تمام پہلوؤں سے بڑی صدق دلی کے ساتھ نوائے وقت کی روائت کو قائم رکھا ہے۔ انکی انتھک کوششوں کے باعث نوائے وقت لاہور، راولپنڈی/ اسلام آباد، ملتان اور کراچی سے شائع ہو رہا ہے۔ آخر میں ہم اپنے قارئین اور خیرخواہوں کو بے حد خوشی اور خوشحالی بھرے نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔