چیئرمین نادرا انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے ایف آئی اے نے معلومات خفیہ رکھنے پر طلب کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز +  اے این این) چیئرمین نادرا  طارق  ملک ایف آئی اے انکوائری  کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔  انہوں  نے کمیٹی  کو پیغام بھجوایا کہ ان کی چیف الیکشن  کمشنر  کے ساتھ  ملاقات پہلے  سے طے ہے۔  ایف آئی اے  پیشی کے لئے نئی تاریخ  دے۔  دوسری جانب  ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا اور انہیں نادرا میں بے قاعدگیوں اور پاسپورٹ کے حصول میں معلومات خفیہ رکھنے، دوہری شہریت کے معاملے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔ طارق ملک کے خلاف تحقیقات کے احکامات ڈی جی ایف آئی اے نے جاری کیے، تحقیقات کے پہلے مرحلے میں چیئرمین نادرا کو پاسپورٹ کے معاملے پر طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ طارق ملک نے 2010ء  میں پاسپورٹ حاصل کرتے ہوئے معلومات کو خفیہ رکھا، طارق ملک نے کینیڈین شہریت اور سرکاری نوکری کی بجائے خود کو آئی ٹی پروفیشنل ظاہر کیا۔ طلبی کے نوٹس میں طارق ملک کو سابق چئیرمین لکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...