8 برسوں کے بعد پہلی مرتبہ اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر دوسرے روز بھی مقدمات کی سماعت نہ ہوئی

Jan 01, 2014

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) 8 برسوں کے بعد پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر گزشتہ 2 روز سے کسی کیس کی سماعت نہیں ہوئی تاہم چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے ساتھ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کی۔ چیف جسٹس (ر) افتخارچودھری سردیوں اور گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران 2 دوسرے ججوں کے ساتھ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کرتے تھے۔ وہ ہمیشہ عوامی مفاد کے بہت سے اہم مقدمات کی خود سماعت کرتے تھے تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد صحافیوں پر کام کا بوجھ کم ہوگیا ہے۔ مزید براں سپریم کورٹ کی کینٹین کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے اور اب یہاں بہت کم لوگ دیکھے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں