کچھ بھی ہو جائے مشرف کا آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل ضرور ہو گا: پرویز رشید

اسلام آباد(ثناء نیوز + اے پی اے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے عزم ظاہر کیا ہے کہ حکومت کسی نقصان کی پرواہ کئے بغیر قانون کی حکمرانی اور ملک و قوم کے مستقبل کی خاطر مشرف کے خلاف ٹرائل سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی خواہ کچھ بھی ہو مشرف کا آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل ضرور ہوگا۔ فوج فرد واحد کی نہیں قومی فوج ہے امید ہے فوج بھی اسی بات کی حمایت کریگی جو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوگی۔ مشرف اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے قانونی شکنجے میں چلے گئے ہیں ہم نے مشرف کو باہر بھیجا نہ واپس بلایا۔ نجی ٹی وی انٹرویو میں پرویز رشید نے کہا کہ پرویز مشرف کا مقدمہ عدالت میں ہے اب اس مقدمے کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ پرویز مشرف کو چاہئے کہ اب انہوں نے جو کچھ کہنا ہے عدالت میں ہی جا کر کہیں، بیانات سے گریز کریں۔ آرمی کا کام پاکستانی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے ۔ قانون اپنا راستہ اختیار کر رہا ہے۔ 2013 ء کی سب سے اچھی خبر یہی ہے کہ قانون کو بالادستی اختیار ہوئی ہے ۔ ہمارے پاس دو راستے ہیں ایک قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے اور دوسرا لاقانونیت کی حکمرانی کو قائم کرنے کا ہے، اب اس خوف سے کہ قانون کی حکمرانی قائم کرتے ہوئے ہمیں کوئی نقصان پہنچ جائیگا اگر ہم اپنے راستے ترک کر دیں تو پھر ہم اپنے مستقبل کی نسلوں کو لاقانونیت کے حوالے کر کے جائیں گے ۔سیاستدان اپنی زندگی کو خطرے سے بچانے کیلئے اپنی قوم کے مستقبل کو دائو پر نہ لگائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...