فوج ملک کو اندرونی‘ بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر قربانی دیتی رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مستقبل کے خطرات سے نبٹنے کیلئے کور آف آرٹلری کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کور آف آرٹلری رجمنٹل سنٹر اٹک میں کمانڈنگ افسروں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مضبوط کردار، بلند حوصلہ اور متاثر کن شخصیت کی بھی کمانڈ افسر کیلئے ضروری ہے تاکہ وہ اپنے مشن بروقت مکمل کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ آرٹلری کور کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیگے، پاک فوج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جنرل راحیل شریف نے کور آف آرٹلری سنٹر کا دورہ بھی کیا اور شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ رجمنٹل سنٹر پر پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل طارق ندیم گیلانی اور انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ محمد اعجاز چودھری نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آن لائن کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پاک فوج ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کرے گی۔ فوج ملک کے دفاع اور اس کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دیتی رہے گی اور اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے نشانہ بازی کے شعبے میں اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں والے نشانہ بازوں کی بھی تعریف کی۔ جنرل راحیل شریف نے  واضح کیا کہ پاک فوج حکومت کی زیرِقیادت امن عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے تا ہم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے اور ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف نے  آرٹلری کے افسران اور جوانوں کے ملک کے دفاع میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا  کہ وہ اس میعار کو نہ صرف برقرار رکھیں گے بلکہ اس میں مزید بہتری لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھے فوجی کمانڈر کی خصوصیات میں بہادری، حوصلہ، اپنے کام میں مہارت، ہونی چاہیے تا کہ اس کے ماتحت اس سے متاثر ہو کر اپنی کارکردگی کا میعار بہتر بنا سکیں اور اپنے مشن کو مکمل کرنے کی اہلیت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ  وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوان بہادری اور حوصلے کی لازوال داستان رقم کر رہے ہیں۔ شہداء کو جتنا بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...