مدنی دسترخوان کیلئے سبسڈی دینے کا منصوبہ تاخیر کا شکار

لاہور (نیشن رپورٹ) پنجاب کے اہم شہروں میں مدنی دسترخوان جیسے 600 کے قریب کچن کیلئے سبسڈی دینے کا منصوبہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہو گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں 600 کے قریب کچن بنانے کیلئے سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے مختلف شہروں میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سبسڈی دینے کا جو فیصلہ کیا تھا اس پر متعلقہ حکام کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تاخیر ان کی عدم دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر تعلیم رانا مشہود خان نے مدنی دسترخوان جیسے کچن کے نمونے کیلئے پیش کیا تھا جس پر عملدرآمد کیا جانا تھا تاہم یہ منصوبہ نامعلوم وجوہات کی  بناء پر موخر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...