لاہور (ندیم بسرا) ملک بھر میں بجلی کی منصفانہ تقسیم اور گرڈ سٹیشنوں پر بجلی چوری روکنے کیلئے یو ایس ایڈ نے جدید ترین سافٹ وئیر واپڈا ہائوس میں لگا دیا ہے جس کے تحت اس کنٹرول سنٹر سے ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیاں بجلی کی ڈیمانڈ، سپلائی اور گرڈ سٹیشن کو اپنے سنٹروں سے باآسانی مانیٹر کر سکیں گی اور ہر قسم کی معلومات کی رسائی چند منٹوں تک ہو سکے گی۔ اس حوالے سے یو ایس ایڈ کے نمائندے نے بتایا کہ ملک بھر کی تمام لائنوں (ٹرانسمیشن‘ جس میں بجلی کی ترسیل ہوتی ہے واپڈا ہائوس میں قائم سنٹرل ڈیٹا سنٹر کو نیشنل پاور کنٹرول سنٹر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس کمپیوٹرائزڈ ناظم کے تحت تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے تمام کمپنیاں بجلی کی تقسیم کے حوالے سے ڈیٹا شیئر کر سکیں گی۔ فورس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ اس سافٹ وئیر کو پاکستانی بجلی کے خصوصی نظام کے تحت ہی ڈیزائن کیا گیا ہے اور پروگرامنگ تقسیم کار کمپنیوں کی ڈیمانڈ پر تیار کی گئی ہے۔ اب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے اپنے پاور ڈسپیچ سنٹرز (DDC)کو تمام گرڈوں اور ان سے منسلک فیڈرز تک باآسانی معلومات فراہم ہونگی کسی بھی گرڈ اور فیڈرز کے بند ہونے یا نہ ہونے کے متعلق ان کے کنٹرول سنٹر کو اپنی سکرین پر معلومات حاصل ہونگی۔ گذشتہ روز یو ایس ایڈ نے اس سنٹرل ڈیٹا سنٹر کو واپڈا ہائوس میں نصب کر دیا۔ اس صورت حال کے باعث لیسکو کا آئی ٹی سنٹر سے منسلک (DDC)دوپہر 12بجے سے ساڑھے 4بجے سہپہر تک بند رہا جس کی وجہ سے پی ڈی سی کے انجینئرز تمام گرڈ سٹیشن اور فیڈرز کو ہاتھ سے کنٹرول کر تے رہے۔
ملک بھر میں بجلی کی منصفانہ تقسیم اور چوری روکنے کیلئے جدید ترین سافٹ وئیر لگا دیا گیا
Jan 01, 2014