ڈیرہ اسماعیل خان (اے این این) خیبر پی کے میں تحریک انصاف کے کرپٹ وزرا کو بچانے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں عمران خان کے خلاف احتجاج ہوا اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی گئی۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے متعدد اراکین، قومی و صوبائی اسمبلی نے خیبر پی کے کے مبینہ 11 صوبائی وزرا اور مشیروں کے خلاف مالی کرپشن، سیاسی بنیادوں پر تقرریوں و تبادلوں، سرکاری املاک کے بیجا استعمال اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات عائد کئے تھے جس پر عمران خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو بے رحمانہ احتساب کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کمیٹی بھی قائم کی تھی لیکن دونوں کی جانب سے اپنے مبینہ کرپٹ 11 وزیروں اور مشیروں کے خلاف کوئی تحقیقات سامنے نہ آنے اور پراسرار خاموشی پر عوام نے مایوس ہو کر عمران خان کے خلاف احتجاج کیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان سے اس معاملے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کرپشن ثابت ہونے پر ان پر تاحیات سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائدکی جائے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: کرپٹ وزرا کو بچانے پر عمران کے خلاف احتجاج، چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کی اپیل
Jan 01, 2014