مظفر گڑھ (آئی این پی) مظفر گڑھ میں رشتہ نہ دینے پر مخالفین نے تیز دھار آلے سے خاتون کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے، خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ منگل کو ہوئے واقعہ کی تفصیلات کے مطابق تھانہ کرمداد قریشی کے علاقہ موضع گل قائم مستوئی کی رہائشی کریم بخش کی بیٹی اللہ بچائی ایک شخص اصغر کے ساتھ 3 روز پہلے گھر سے چلی گئی تھی، لڑکی کے والدین کو اپنی رشتہ خاتون نذیراں بی بی پر شک تھا کہ وہ ان کی بیٹی کو بھگانے میں ملوث ہے۔ منگل کی صبح کریم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر نذیراں بی بی کے گھر میں گھس کر اس پر حملہ کر دیا اور تیز دھار آلے سے اس کی ناک اور ہونٹ کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ نذیراں بی بی کے شوہر کی درخواست کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔