حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) قریباً سوا سال قبل اسلام آباد کے بلیو ایریا میں مسلسل سات گھنٹے تک فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے والے ملک سکندر کی والدہ خورشید بی بی یہاں محلہ قاضی پورہ حافظ آباد میں انتقال کرگئیں۔ نماز جنازہ یہاں مقامی قبرستان میں ادا کی گئی۔ جس میں ملک سکندر شرکت نہ کرسکا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک سکندر فائرنگ کیس میں سزا بھگت رہا ہے۔