میرپور: جمعہ خان کے قتل کی وجہ تیسری شادی ہے یا جائیداد کا حصول، تحقیقات کررہے ہیں: پولیس

میرپور (اے ایف پی) میرپور میں گھر کے باہر گولیوں کا نشانہ بننے والے 70 سالہ جمعہ خان کے قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے کہ جمعہ خان کے قتل کی وجہ کہیں حاسد بیوی کی جانب سے انتقامی کارروائی تو نہیں ہے۔ مقتول جمعہ خان کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ خان کی تین بیویوں میں سے تیسری نے اکتوبر میں یہ حملہ کروایا تھا تاہم پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ کیس کی دو پہلوئوں پر تحقیقات کررہے ہیں جن میں جائیداد اور پیار کے معاملے میں حسد شامل ہے۔ پولیس کے مطابق وہ یقین سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ قتل کی وجہ تیسری شادی ہے۔ اے ایف پی نے اسی پس منظر میں ایک سروے کیا جس میں متعدد خواتین نے اپنے تجربات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی مرد ملک کے مختلف علاقوں میں خصوصاً کشمیر میں آتے ہیں اور لڑکیوں سے شادی کرتے ہیں۔ ایسے مرد حضرات چند ماہ اپنی بیویوں کے ساتھ گزارتے ہیں اور واپس بیرون ممالک لوٹ جاتے ہیں۔ بعض خواتین مائیں بھی بنتی ہیں مگر بچوں کے والد بیرون ملک جاکر بھول جاتے ہیں اور دوبارہ بالکل رابطہ نہیں کرتے۔ بچے اپنے باپ اور خواتین اپنے شوہروں کے انتظار میں رہتی ہیں مگر جانے والے مڑ کر واپس نہیں آتے۔ رپورٹ کے مطابق ایسے بے شمار کیس ہیں جن کے ذمہ دار لڑکیوں کے گھر والے اور خواتین خود بھی ہیں جو بیرون ممالک جانے کے لالچ میں آکر یہ قدم اٹھاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...