ملتان (آئی این پی) ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کے خلاف رکشہ یونین کے احتجاج میں ایک ڈرائیور کی خود سوزی کی کوشش، مظاہرین نے ناکام بنادی۔ بدھ کو ملتان میں رکشہ یونین نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا، جس میں ایک رکشہ ڈرائیور نے دلبرداشتہ ہو کر خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی جسے مظاہرین نے ناکام بنا دیا۔ اس ڈرائیور کے بارے میں پتا چلا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے اس کے گھریلو حالات انتہائی خراب اور پریشان کن تھے گھر میں فاقوں کی نوبت آنے پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔
ملتان: ایل پی جی کی قیمت میں ضافہ‘رکشہ یونین کا احتجاج ایک ڈرائیور کی خود سوزی کی کوشش
Jan 01, 2015