تھر: مزید 3 بچے جاں بحق، 2014ء میں قحط، بیماریوں سے 646 ہلاکتیں ہوئیں

تھرپارکر(نامہ نگار) غذائی قلت کے باعث تھر میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد 2014ء جاں بحق بچوں کی تعداد 646  ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث نومولود اور کمسن بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کو بھی مٹھی اور چھاچھرو کے ہسپتالوں میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی جب کہ رواں سال یہ تعداد 646 تک پہنچ گئی۔ واضح رہے ضلع تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں ڈیپلو، چھاچھرو، مٹھی اور ننگرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث بچے دم توڑ رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات کے باوجود ہلاکتوں کی روک تھام ممکن نہیں بنائی جاسکی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...