جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں پاک فوج اور افغان نیشنل آرمی کی فلیگ میٹنگ

لدھا (آئی این پی)جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے  پاک افغان بارڈر انگور اڈا پر پاکستان آرمی اور افغان نیشنل آرمی کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق پاک افغان بارڈر انگور اڈا پر پاکستان آرمی اور افغان نیشنل آرمی کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ پاکستان آرمی کی طرف سے لیفٹنینٹ کرنل مبشر اور افغان آرمی کی طرف سے میجر یارمحمد نے شرکت کی۔ دونوں نے انگور اڈا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں امن  قائم کرنے کے لئے ایک دوسرے کے تعاون پر زور دیا اور عہد کیا کہ کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...