لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں انارکلی میں آتشزدگی کے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے خلاف قتل کے مقدمات درج کرانے اور بلڈنگ بائی لاز پر عمل درآمد کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ مقامی وکیل کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلڈنگ بائی لاز پر عمل نہ ہونے اور حکومتی اداروں کی غفلت کی وجہ سے انارکلی میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جا سکا جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انارکلی حادثہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے خلاف قتل کے مقدمات درج کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔
انارکلی آتشزدگی کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ دائر
Jan 01, 2015