لاہور + کراچی (سٹاف رپورٹر + آئی این پی) تاریخ میں پہلی بار پاکستانی ماہی گیر کے جال میں سن فش پھنس گئی، ماہی گیر نے 20منٹ کی جدوجہد کے بعد سن فش کو آزاد کر دیا، مچھلی کا وزن 450کلو گرام اور لمبائی 1.8میٹر تھی۔ ترجمان فشریز کے مطابق اورماڑہ بلوچستان میں جال میں اچانک نایاب سن فش پھنس گئی۔، جسے ماہی گیر ناخدا اقرار محمد نے نایاب مچھلی کے طور پر 20منٹ کی جدوجہد کے بعد آزاد کر دیا کیونکہ آگاہی و تربیت کے سبب ماہی گیر نایاب مچھلیوں کا شکار نہیں کرتے، جال میں پھنسنے والی سن فش کا وزن 450 کلو گرام اور لمبائی1.8میٹر تھی، مقامی ماہی گیر انہیں آدھی فنگر شارک بھی کہتے ہیں اور یہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی سمندر میں پائی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈائریکٹر رب نواز نے سن فش کو آزاد کرنے کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ بحرہند میں غالباً اس قسم کی پہلی مثال ہے۔
سن فش