لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف شاعر مولانا الطاف حسین حالی کی 100 ویں برسی کے حوالے سے اکادمی ادبیات پاکستان نے گذشتہ روز لاہور میں قائم اپنے آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت ڈاکٹر تحسین فراقی نے کی۔ مقررین میں ڈاکٹر ضیاالحس، ڈاکٹر امجد طفیل اور عاصم بٹ تھے۔ نظامت کے فرائض پروفیسر عظمیٰ سلیم نے انجام دیے۔