نئےسال کےموقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب کا کہناتھا کہ نیا سال ملک سےدہشت گردی کےخاتمے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کاسورج لےکرطلوع ہواہےنئے برس میں پرامن ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اپنےبچوں اور نئی نسل کو پرامن اور محفوظ پاکستان دیں گے ،،دوسری جانب وزیراعلی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہےکہ حکومت کی جانب سےپٹرولیم کی مصنوعات میں ایک بار پھرکمی خوش آئندہے،ٹرانسپورٹکے کرایوں میں بھی اسی تناسب سے کمی ہونی چاہیے جس شرح سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم کئے گئے ہیںوزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، کسی پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی یا زائد نرخ پر فروخت کی شکایت نہیں ہونی چاہیےان کاکہناتھاکہ حکومت کا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئےہے، عوام کو سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےقوم کونئےسال کی مبارک باد دیتے ہوئےامید ظاہرکی ہےکہ نیا سال پاکستان میں حقیقی امن کا پیغام لے کر آئے گا
Jan 01, 2015 | 13:32