دو ہزار چودہ میں صحافیوں کے قتل کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں سرفہرست رہا۔گزشتہ سال 14 پاکستانی صحافیوں نے جان گنوائی جبکہ دنیا بھر میں 118 صحافی ہلاک ہوگ2014 میں دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل میں اضافہ ہوا ہے۔2013 میں 108صحافی ہلاک ہوئے تھے

Jan 01, 2015 | 14:02

 صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق پاکستان صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ملک رہا۔تنظیم نے بتایا کہ گزشتہ سال ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکے اور دوسرے واقعات میں دنیا بھر میں 118 صحافی ہلاک ہوئے جبکہ 2013 سال 105 صحافی ہلاک ہوئے تھے۔17صحافی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران حادثات اور قدرتی آفات میں ہلاک ہوئے۔آئی ایف جے کے مطابق 2014 میں پاکستان میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ملک رہا جہاں 14 صحافیوں نے اپنی جان گنوائی جبکہ اس کے بعد شام کا نمبر رہا جہاں 12 صحافی ہلاک ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق افغانستان اور فلسطین کے جنگ زدہ خطرناک خطوں میں 9، 9 میڈیا سے وابستہ افراد ہلاک ہوئے۔عراق اور یوکرین میں مرنے والے صحافیوں کی تعداد 8 ، 8 رہی۔واضح رہے کہ شام اور عراق میں دولت اسلامیہ نے 2 امریکی صحافیوں جیمز فولی اور سٹیون سوٹلوف کے سر بھی قلم کیے تھے۔

مزیدخبریں