رنگیلا بیک وقت اداکار،گلوکار،ڈائریکٹر،اور مصنف تھے،قدرت نے انہیں ایسی شکل و صورت اور سراپے سے نوازا،جس کے انگ انگ سے مزاح کے شگوفے پھوٹتے تھے،رنگیلا کا نام محمد سعیدخان اور انکا تعلق صوبہ سرحد کے پسماندہ علاقے سے تھا رنگیلا یکم جنوری انیس سو سینتیس کو افغانستان میں پیدا ہوئے،ذریعہ معاش کی خاطر انہوں نے مصوری سیکھی،اور پینٹر کی حیثیت سے فلمی سائن بورڈ تیار کرنے لگےنہوں نے فلموں میں بطور اداکار کام کا آغاز پنجابی فلم"جٹی"سےکیا،اداکار کی حیثیت سے خود کو منوانے کے بعد رنگیلا نے ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھااور پہلی فلم "دیا اور طوفان" ڈائریکٹ کی،رنگیلا کی پروڈیوس کی گئی فلموں کو بہت پسند کیا گیا،رنگیلا کو دل اور دنیا،،،میری زندگی ہے نغمہ،رنگیلا،اور تین یکے تین چھکے،جیسی کامیاب فلموں کے لیے بہترین رائٹر،بہترین کامیڈین،بہترین مصنفاور بہترین ڈائریکٹر کےاعلی اعزازات سے نوازا گیا سال تک لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا ہر دلعزیز فنکار رنگیلا 24 مئی 2005ء کو اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ کر چلے گئے ،
لالی ووڈ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ رنگیلا مرحوم کی 76ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے، ظرافت کے بے تاج بادشاہ رنگیلا کے کردار آج بھی ذہنوں میں تازہ ہیں
Jan 01, 2015 | 17:22