اسلام آباد (اے پی پی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 10 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ ایچ ای سی کے حکام نے بتایا کہ طلباء ویب سائٹ http:\\pmnls.hec.gov.pk پر وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کیلئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ حکام نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے رجسٹریشن کراتے وقت اپنے ریکارڈ کے مطابق درست معلومات فراہم کریں۔ حکام نے بتایا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ طلباء کی ایک بڑی تعداد وقت پر اپنا ریکارڈ فراہم نہیں کر رہی جو کہ لیپ ٹاپ کے تقسیم کے مرحلے میں تاخیر کا باعث بن رہی ہے۔