لاہور (کلچرل رپورٹر) پروڈیوسر ملک طارق محمود آج سے شالیمار تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’ذرا مکھڑا دکھا دے‘‘ پیش کریں گے۔ ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔ماہ نور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ کاسٹ میں آشا چودھری، شانزہ، سارہ خان، روشنی، شاہد خان، مختار چن، سرفراز وکی، اسد مکھڑا، مختار راہی، طوطی برال، ناصر مستانہ اور بلال راجہ شامل ہیں۔ہیروئن ماہ نور نے کہا ہے کہ اس ڈرامے کیلئے میں نے خصوصی آئٹم سانگز تیار کئے ہیں جو شائقین کو پسند آئیں گے۔